file photo

موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے:محکمہ موسمیات
22 ستمبر 2016 (08:01)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ، ہزارہ ، مالاکنڈ ڈویژنوں ، فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

جمعرات کی صبح ریکارڈ کئے گئے بعض اہم شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور مظفر آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی ستائیس
پشاور تیئس
کوئٹہ اٹھارہ
مری سولہ اور
گلگت سترہ ڈگری سینٹی گریڈ