سلامتی کونسل شام میں کیمیائی حملے کرنیوالے ممالک پر پابندیاں عائد کرے:فرانس
22 ستمبر 2016 (07:55)
0

فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیا ہے کہ وہ شام میں کیمیائی حملے کرنیوالے ممالک پر پابندیاں عائد کرے۔ فرانس کے وزیر خارجہ Jean Marc Agrault نے اقوام متحدہ کو یاد دلایا کہ عالمی ادارے کے ماہرین کی ایک رپورٹ میں 2014 اور2015 میں شام کی حکومت کی جانب سے ملک کے شمالی حصوں پر دو کیمیائی حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔