file photo

وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا معاملہ بھرپور طریقے سے پیش کیا:مسعود
22 ستمبر 2016 (07:50)
0

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کشمیری عوام کی نمائندگی کی اور ان کے حق خودارادیت کا معاملہ بھرپور طریقے سے پیش کیا۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کو بے نقاب کیا۔
مسعود خان نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کا مثبت اثر ہو گا کیونکہ اس کو جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام نے توجہ اور دلچسپی سے سنا۔