پاکستان امریکہ جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پرمتفق
22 ستمبر 2016 (07:47)
0

پاکستان اور امریکہ نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

یہ اتفاق رائے راولپنڈی میں پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے پچیسویں اجلا س میں ہوا۔
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن نے جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکہ کے نائب سیکرٹری دفاع ڈیوڈ شئیر نے کی۔