آج کا پاکستان گزشتہ چند برس کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے: لولا کاسترو
22 ستمبر 2016 (07:43)
0

خوراک کے عالمی پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر لولا کاسترو نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان گزشتہ چند برس کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات ِ حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کودنیا بھر میں پاکستان کے مثبت زمینی حقائق پیش کرنے چاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحفظ خوراک کے ہدف کے حصول کے لیے بھی کوششیں کررہا ہے۔