file photo

ضرب عضب انتہائی منظم اور کامیاب ترین آپریشن ہے:وزیراعظم
22 ستمبر 2016 (07:37)
0

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا آپریشن ضرب عضب دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کا سب سے بڑا انتہائی منظم اور کامیاب ترین آپریشن ہے۔ انہوں نے مشرق وسطی کی پر آشوب صورتحال کا بھی حوالہ دیا اور دولت اسلامیہ کو شکست دینے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزوردیا۔

پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے بارے میں نوازشریف نے کہاکہ ان کی حکومت نے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔