یہ منصوبہ باون ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تین مراحل میں مکمل ہوگا۔

منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ،پیداواری صلاحیت1300میگاواٹ ہو جائے گی
22 نومبر 2015 (20:19)
0

منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے سے منگلا ڈیم پن بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر تیرہ سو دس میگاواٹ ہو جائے گی۔
یہ منصوبہ باون ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تین مراحل میں مکمل ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل کم لاگت والے بجلی گھروں کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے جس سے بجلی کی کمی پر قابو پانے اور اس کے نرخوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع نے کہا کہ توسیع شدہ منگلا ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش ایک ہزار دوسو بیالیس فٹ تک بھرگیا ہے اور باسٹھ کروڑ یونٹ اضافی سستی بجلی پیدا کررہا ہے۔