مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دی۔

نوازشریف عوام کو سفر کی محفوظ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں:مفتاح
22 نومبر 2015 (09:54)
0

رائے عامہ کے نمائندوں نے پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کیلئے ملک کے ہر حصے میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے حکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات کے بارے میں قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین پیر محمد اسلم بودلہ نے کہا کہ خانیوال میں ایم فور کے چھپن کلومیٹر طویل چار رویہ خانیوال ملتان موٹروے سیکشن سے جنوبی پنجاب میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو اپنی زرعی پیداوار منڈیوں تک جلد اور آسانی سے پہنچانے میں مدد ملے گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نوازشریف عوام کو سفر کی تیزرفتار اور محفوظ سہولیات فراہم کرنے کیلئے معیاری شاہراہیں اور موٹر وے تعمیر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دی۔