وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے انتقامی جذبات اور انسانیت کے قتل کے واقعات کو اب بھلا دیا جانا چاہیے۔

 بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر عالمی برادری کی خاموشی: چودھری نثار کا اظہارافسوس
22 نومبر 2015 (19:14)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بعض عناصر بنگلہ دیش میں امن اور بھائی چارے کے ماحول کی بحالی نہیں چاہتے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاہم بعض عناصر رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کے لئے انتقامی جذبات اور انسانیت کے قتل کے واقعات کو اب بھلا دیا جانا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ مسئلہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا'انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بنگلہ دیش میں متعصبانہ پھانسیوں کے معاملے پر کیوں چپ سادھ رکھی ہے۔