بھارتی حکام کے مظالم کیخلاف ہڑتال آخری حل ہے:واعظ
22 نومبر 2015 (12:13)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کے مظالم کے خلاف ہڑتال کرناحریت رہنمائوں کے پاس آخری حل ہے۔

سری نگر میں ایک انٹرویو میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ غیر اعلانیہ کرفیو اور کشمیری عوام کی تحریک پرسخت پابندیاں لگا کر حکام عوام کو معاشی طور پر کمزور کرکے ان پر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں۔