وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر محکمے کو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کی ترقیاتی پالیسیوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت
22 نومبر 2015 (14:22)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترقیاتی پالیسیوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کو لاہور میں صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی 2018 کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہا کہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر محکمے کو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کے تحت کئے گئے موثر اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔