نادار افراد کی نشاندہی ،بی آئی ایس پی کے تحت نیا سروے کرانے کا منصوبہ
22 نومبر 2015 (20:12)
0

حکومت ملک بھر میں نادار افراد کی نشاندہی کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک نیا سروے کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام نئے سروے کے ذریعے نادار افراد کے جائزے کیلئے متعلقہ فریقین کے ساتھ تکنیکی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت اس سلسلے میں حتمی مدت نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ عمل خاصا طویل ہے اور متعدد فریقین کے ساتھ مشاورت اور حکومت کی طرف سے مالیاتی مسائل مختص کیے جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غربت کے حوالے سے سروے2011 میں مختلف یونین کونسلوں میں کیا گیا تھا اور اس کے مطابق مستحق افراد کو مالی امداد دی جارہی ہے۔