وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ سرمایہ کار چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

آئین کی بالادستی ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے:احسن
22 نومبر 2015 (09:10)
0

 وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سول اور فوجی قیادت تمام اہم قومی امور کے بارے میں یکساں خیالات رکھتی ہیں۔

لاہور سکول آف اکنامکس میں ینگ ڈویلپمنٹ کور کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے چین اور کئی دوسرے ملکوں کے سرمایہ کار چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔