ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور لاقانونیت کے خلاف مہم ملک سے ان برائیوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں:صدر
22 نومبر 2015 (09:15)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کراچی میں پاکستان سوسائٹی آف نیو روفزیشنز کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال اس بیماری کے پھیلائو کی بڑی وجہ ہے۔  انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کا ساتھ دے۔

اقتصادی صورتحال کے حوالے سے صدرنے کہا کہ مشکلات پر قابو پانے کے بعد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور استحکام میں بہتری کیلئے تعاون قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور لاقانونیت کے خلاف مہم ملک سے ان برائیوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔