مغربی راہداری بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے گزرتی ہے اور اس کی تکمیل کی حتمی تاریخ دسمبر 2017 ہے برہان سے خنجراب تک مغربی اور مشرقی راہداریوں کا سنگم ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری سائنسی بنیادوں پر مکمل کی جارہی ہے
22 نومبر 2015 (14:28)
0

پاک چین اقتصادی راہداری کو سائنسی بنیادوں پر قلیل ، درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں کے تحت مکمل کیا جارہا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ قلیل مدتی منصوبوں کے تحت مغربی راہداری اور اس سے ملحقہ راستوں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ اس مقصد کیلئے سرکاری شعبے کے موجودہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 35 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گوادر کو قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک سے ملانے کیلئے اگلے سال دسمبر میں این85 اور ایم آٹھ شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے جو مشرقی راستے کا حصہ ہیں۔

مغربی راہداری بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے گزرتی ہے اور اس کی تکمیل کی حتمی تاریخ دسمبر 2017 ہے برہان سے خنجراب تک مغربی اور مشرقی راہداریوں کا سنگم ہے۔