اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے:سعد رفیق
22 نومبر 2015 (10:18)
0

ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صورتحال کو بدل دے گی اور کسی کو اس منصوبے پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں دو سے تین سال میں ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔