امریکی صدر نے کہا کہ روس نے سرکاری طور پر سیاسی تبدیلی سے اتفاق کیا ہے۔

روس،بشارالاسد حکومت کی حمایت ترک کر دے:اوبامہ
22 نومبر 2015 (19:26)
0

امریکی صدر باراک اوبامہ نے روس پر زور دیاہے کہ وہ اپنے سٹرٹیجک لائحہ عمل کے تحت صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت ترک کر دے۔
کوالالمپور میں مختصربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس نے سرکاری طور پر ایسی کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا ہے جس کے تحت بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹایا جائے بلکہ سیاسی تبدیلی سے اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ روسی شہریوں کو قتل کرنے والے افراد کو نشانہ بنائے۔