صدر باراک اوباما نے کہا کہ 24 سے زائد ممالک داعش کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

امریکہ اورعالمی اتحادی دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:اوباما
22 نومبر 2015 (15:05)
0

صدر باراک اوباما نے عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے عالمی اتحادی دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے یہ بات کوالالمپور میں ایشیا بحرالکاہل سربراہ اجلاس کے بعد واشنگٹن روانگی سے کچھ دیر پہلے کہی۔ صدر اوباما نے روس پر زوردیا کہ وہ اس مسئلے کا تذویراتی حل نکالے اور اسد حکومت کی حمایت ترک کردے۔ انہوں نے کہا کہ اسد حکومت اور باغیوں کے درمیان لڑائی سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجو شام اور عراق میں پھیل گئے۔ انہوں نے کہا کہ 24 سے زائد ممالک داعش کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

صدر باراک اوباما نے کہا کہ روس نے شام میں سیاسی انتقال اقتدار کا باضابطہ عزم ظاہر کیا ہے۔