ملک بھر میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے کیونکہ اس اقدام سے ان کے حامیوں کی جانب سے سخت غم وغصے کے رد عمل کا خدشہ ہے۔

بنگلہ دیش:حزب اختلاف کے دو اور رہنمائوں کوپھانسی دیدی گئی
22 نومبر 2015 (10:13)
0

بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کے دو اور رہنمائوں کو 1971 کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر پھانسی دیدی گئی ہے۔

ان میں جماعت اسلامی کے علی احسن محمد مجاہد اور بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے صلاح الدین چوہدری شامل ہیں۔ دونوں رہنمائوں کو صدر عبدالحمید کی جانب سے رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد ڈھاکا میں پھانسی دی گئی۔
ادھر ملک بھر میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے کیونکہ اس اقدام سے ان کے حامیوں کی جانب سے سخت غم وغصے کے رد عمل کا خدشہ ہے۔