فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 2-6سے ہرایا۔

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کا ٹائٹل بھارت نے جیت لیا
22 نومبر 2015 (22:29)
0

ملائیشیا میں کھیلئے گئے جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 2-6سے ہرا دیا۔


پہلے ہاف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف تین گول اسکور کئے تھے جبکہ پاکستان نے صرف ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی صورت حال یہی رہی بھارت نے مزید تین گول کئے جبکہ قومی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکی۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے چار گول اسکور کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد یعقوب اور محمد دلبر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔