تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مستحق افراد کو سستا آٹا اور گھی فراہم کیا جائے گا۔

بیوائوں،یتامیٰ کیلئے خصوصی پیکیج کا آغاز کیا جائے گا:عمران خان
22 نومبر 2015 (19:19)
0

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیوائوں اور یتیموں کیلئے ایک خصوصی پیکیج کا آغاز کیا جائے گا۔
اتوار کے روز ضلع صوابی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستحق افراد کو سستا آٹااورگھی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی وخوشحالی اور سرمایہ کاری کیلئے امن ناگزیر ہے جس کیلئے حکومت کئی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت خسارے کا شکار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے بھی کام کررہی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ ریونیو جمع کرنے کیلئے سرکاری ریسٹ ہائوس نجی شعبے کو دیئے جائیں گے اور یہ محاصل لوگوں کو صحت اورتعلیم کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔
بدعنوانی کے خاتمے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایک آزاد احتساب کمیشن قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کمیشن کو تمام بدعنوان سیاست دانوں اوربیورو کریٹس کا احتساب کرنے اور لوٹی گئی رقم ان سے واپس لینے کو کہا۔