سردار مہتاب نے کہا کہ بے گھر افراد کی باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آئی ڈی پیز کی واپسی آئندہ سال کے وسط تک مکمل ہوگی: گورنر
22 نومبر 2015 (18:04)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمد خان نے کہاہے کہ عارضی طور پربے گھرافراد کی واپسی کا عمل اگلے سال کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کی باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
گورنر نے کہا کہ فاٹا کی پائیدار ترقی کے لئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیاگیا ہے۔