صدر کے فنی مہارت پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں پیشہ ورانہ تربیت کے تیرہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

بلوچستان میں ہنر مندی کے فروغ کے تین پروگراموں پر عملدرآمد
22 نومبر 2015 (15:14)
0

انسانی وسائل کی بہتری کیلئے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کا کمیشن بلوچستان میں ہنر مندی کے فروغ کے تین پروگراموں پر عملدرآمد کررہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ان میںصدرکافنی مہارت پروگرام،وزیراعظم کا ہنر مند پاکستان پروگرام اور وزیراعظم کا نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ کا پروگرام شامل ہیں۔  صدر کے فنی مہارت پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں پیشہ ورانہ تربیت کے تیرہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔  وزیراعظم کے ہنر مند پاکستان کے خصوصی پروگرام کے تحت تینتیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے لاگت کے نو تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔

اس پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، گاڑیوں، پولٹری فارمنگ، فارمیسی، الیکٹریشن اور سول انجینئرنگ کی تربیت دی جارہی ہے۔  نوجوانوں میں وزیراعظم کے ہنرمندی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت ملک بھر کے تین سو انیس اداروں میں نوجوانوں کو سو مختلف شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔