یہ دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کراچی:فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
22 نومبر 2015 (09:45)
0

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 58 مشتبہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔
ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔