حکام کے مطابق بے گھر افراد کو اپنے گھروں کو واپس جاتے وقت 25 ارب روپے سے زائد کی مالی امداد دی گئی ہے۔

حکومتی توجہ عارضی بے گھرافر اد کی بحالی پر مرکوز
22 نومبر 2015 (17:46)
0

حکومت فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی پر پوری توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے80 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق بے گھر افراد کو اپنے گھروں کو واپس جاتے وقت پچیس ارب روپے سے زائد کی مالی امداد دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً ستر ہزار بے گھر خاندانوں کو خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں کوواپس بھیجا گیا ہے ان میں سے پانچ ہزار سات سوسے زائد کو خیبر اور سات ہزار900 سے زائد خاندانوں کو جنوبی وزیرستان واپس بھیجا گیا ہے۔