پاکستان نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کو پھانسی دینے پر گہری تشویش اورغم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بنگلہ دیش کو 1974 کے معاہدے کے تحت مفاہمت کی ضرورت ہے:دفتر خارجہ
22 نومبر 2015 (14:40)
0

پاکستان نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے رہنمائوں صلاح الدین قادر چوہدری اور علی احسن مجاہد کو پھانسی دینے پر گہری تشویش اورغم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اس واقعے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ پاکستان 1971 کے سانحہ کے تناظر میں بنگلہ دیش میں جاری متعصب عدالتی کارروائی سے متعلق عالمی برادری کے ردعمل کو بھی دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 اپریل 1974 کو پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کئے گئے معاہدے کے مطابق بنگلہ دیش کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔اس معاہدے میں 1971 کے سانحے کو بھلا کر آگے بڑھنے کی سوچ اپنانے پرزوردیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے خیرسگالی اورہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔