صحافیوں کیلئے ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ اس سلسلے میں اخبارات کے مالکان کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

سیاسی قوتوں اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے باعث ترقی حاصل کی:رشید
22 نومبر 2015 (09:21)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے باعث ملک نے ترقی حاصل کی ہے۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ نون نے اس حقیقت کے باوجود عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا موقع دیا کہ اسے صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں تھی۔

اسی طرح بلوچستان میں قوم پرستوں کو حکومت تشکیل دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔  فیصل آباد میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرموں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صحافیوں کیلئے ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ اس سلسلے میں اخبارات کے مالکان کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔