وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کی

file photo

پی بی اے کے وفد کی وزیرخزانہ سے ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال
22 مئی 2017 (22:22)
0

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے پیر کو اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی اور الیکٹرانگ میڈیا پر ٹیکس کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ بجٹ میں ان کی تجاویز پر مناسب غور کیا جائے گا۔
وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کی ۔وزیر داخلہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو قومی مفاد کو آگے بڑھانے اور معاشرتی اور مذہبی اقدار کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔