file photo

مشرق وسطی میں امن واستحکام کے حصول کی امید کی نئی وجوہات ہیں:ٹرمپ
22 مئی 2017 (20:39)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاس مشرق وسطی میں امن واستحکام کے حصول کی امید کی نئی وجوہات ہیں۔
انہوں نے یہ بات سعودی عرب میں امریکہ اور اسلامی ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج تل ابیب پہنچے پر وہاں کے قریبی

Ben Gurionہوائی اڈے پر مختصر خطاب کے دوران کہی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگردی کے شکست دے کر اور مستقبل کیلئے ہم آہنگی اور خوشحالی کے قیام کے ذریعے خطے اور اسکے لوگوں کی سلامتی اور استحکام کے لئے ملکر کام کیا جاسکتا ہے۔
امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطین کے صدر محمود عباس سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔امریکی صدر آج یہودیوں کی ویسٹرن وال پر دعا کریں گے اور بیت المقدس کے ایک گرجاگھر کا بھی دورہ کریں گے۔