ایران بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے گا: حسن روحانی
22 مئی 2017 (20:33)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنا بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے گا ۔انہوں نے پیر کے روز سرکاری ٹی وی پر ایک براہ راست نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایرانی قوم طاقتور قوم ہے اور ہمارے میزائل امن اور دفاع کیلئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی تکنیکی ٹیسٹ کیلئے امریکہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی مدد کے بغیر مشرق وسطی میں امن کا حصول ممکن نہیں۔