یہ بات وزرات داخلہ کے ترجمان نے قومی اسمبلی میں قائدہ حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا

file photo

عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں:ترجمان وزیر داخلہ
22 مئی 2017 (20:29)
0

وزرات داخلہ کے ترجمان نے قومی اسمبلی میں قائدہ حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات عائد کئے جاررہے ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام ان لیڈروں کی بدعنوانی سے بخوبی آگاہ ہیں جن کے مالی اثاثہ جات کے بارے میں ماضی میں قومی احتساب بیورو عدم اطمینان کا اظہار کر چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عوام پاکستان نے پیپلز پارٹی کے دور میں بے ضابطگیوں اور بدانتظامی میں ملوث عناصر کو جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الزامات حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے اور ان بے اصول لوگوں نے اپنی پارٹی کو ناکام کیا ہے۔