وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد اور خوانچہ فروشوں کو آمدنی کا ذریعہ فراہم ہو گا

file photo

وزیر ریلوے کی ریلوے کی زمین پر غیر قانونی کاروبار کو قانونی شکل دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت
22 مئی 2017 (20:23)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی زمین پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے غیرقانونی کاروبار کو قانونی شکل دینے کیلئے مکمل لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے پیر کو لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ املاک واراضی کو مقامی اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تفصیلی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد اور خوانچہ فروشوں کو آمدنی کا ذریعہ فراہم ہو گا اور پاکستان ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے ماڈل کی مارکیٹوں سے شہر کے مصروف ترین مقامات سے تجاوزات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کی اجازت صرف غیرفعال سیکشنوں میں دی جائے گی کیونکہ سلامتی اور تحفظ پاکستان ریلوے کا بنیادی ستون ہے۔