ترکی، گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے 2 سو مشتبہ ملزمان کیخلاف کاروائی شروع
22 مئی 2017 (20:03)
0

ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کی سازش اور منصوبہ بندی کے دو سو مشتبہ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ترکی کی فضائیہ کے سابق سربراہ اور کئی سینئر فوجی افسران مقدمات میں اپنا دفاع کریں گے۔انقرہ کے علاقے Sincan میں عدالتی کارروائی کے دوران سیکورٹی کیلئے تقریباً پندرہ سو سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے۔
گزشتہ سال پندرہ جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کے دوران جب فوجیوں کے ایک گروپ نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش جی جس کے دوران دو سو چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اکثریت شہریوں کی تھی۔