file photo

جاپان کا اقوام متحدہ کے ایک خط پر احتجاج
22 مئی 2017 (19:45)
0

جاپان نے اقوام متحدہ کے ایک خط پر احتجاج کیا ہے جس میں عالمی ادارے نے دہشتگردی کے خلاف ایک مجوزہ قانون پر تنقید کی تھی۔
کابینہ کے چیف سیکرٹری Yoshihide Suga نے خط کو نامناسب قرار دیا۔
لوگوں کے نجی معاملات کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی جوزف Cannataci نے تشویش ظاہر کی کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف بل سے جاپانی پولیس کو شہری حقوق پامال کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
جاپانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی طرف سے کل اس بل کی منظوری متوقع ہے۔