سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے صحت کے پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہزاروں مریض مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوئے ہیں

صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے:سائرہ
22 مئی 2017 (19:41)
0

صحت کی وزیرمملکت سائر ہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی صحت کی معیاری سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے بھرپور سیاسی عزم موجود ہے۔انہوں نے بات پیر کو ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جینوا میں دولت مشترکہ کے وزرا ئے صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت تمام لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے غریب ترین طبقے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں نے حال ہی میں قومی ترقیاتی ایجنڈے کے طورپر پائیدار ترقیاتی اہداف اورہر شہری کی صحت سہولتوں تک رسائی کے ہدف کی توثیق کی ہے۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے صحت کے پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہزاروں مریض مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوئے ہیں۔