امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستان سفیر اعزاز چوہدری کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی.

پاکستانی سیکورٹی فورسزنے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیابیاں حاصل کیں: اعزاز
22 مئی 2017 (19:25)
0

امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ہوسٹن میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری اور امریکی کانگریس کے ارکان شیلا جیکسن لی ' Al-Green اور Bato O'Rourke کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
کانگریس کے گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ملک کی حیثیت سے پاکستان کے کردار اور قیمتی جانوں کے ضیاع کی شکل میں اسکی بھاری قیمت اداکرنے سے متعلق آگاہ کیا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قبائلی علاقوں میں دہشتگرد اور انتہا پسند قوتوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
رکن کانگریس Bato O' Rourke نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیوں پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی تعریف کی
امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستان سفیر اعزاز چوہدری کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے کہا کہ وہ کانگریس کے وفد کے پاکستان کا دورہ کرنے کے انتظامات کرے۔
امریکی کانگریس کے رکن Al-Green نے ایوان نمائندگان میں پاکستانی گروپ کی حمایت کے ذریعے پاک امریکہ تعلقات مستحکم کرنے کا یقین دلایا۔