جرمنی ، فرانس کے درمیان یورو زون کو مستحکم بنانے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
22 مئی 2017 (17:36)
0

جرمنی اور فرانس نے یورو زون کو مستحکم بنانے کیلئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پیر کو برلن میں فرانس کے وزیر خزانہ Bruno Le Maire اور جرمنی کے وزیر خزانہ Wolfgang Schaeuble کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
فرانس کے وزیرخزانہ Bruno Le Maire نے کہا کہ ورکنگ گروپ مالیاتی نظم ونسق کے فروغ ، مربوط اقتصادی پالیسی اور سرمایہ کاری کے منصوبے تلاش کرنے سے متعلق معاملات پر غور کرے گا جن کا مقصد ترقی کا فروغ اور بیروزگاری کو کم کرنا ہے۔