file photo

بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا:برجیس
22 مئی 2017 (17:23)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے ایک بیان میں بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا دیرینہ تنازعے علاقے میں رائے شماری کے ذریعے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اسکے مذموم ایجنڈے کا نوٹس لے۔