آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا

file photo

امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف
22 مئی 2017 (17:20)
0

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پیر کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عظیم قربانیوں کی تعریف کی ۔