وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت کی تعمیری پالیسیوں کے نتیجے میں مختلف ملکوں کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

حکومت صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوتمام سہولتیں فراہم کررہی ہے:شہباز شریف
22 مئی 2017 (16:22)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوتمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔آج لاہور میں کاروباری مواقع کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا حکومت کی تعمیری پالیسیوں کے نتیجے میں مختلف ملکوں کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی دستیاب ہوگی جس سے زراعت اور صنعت کے شعبوں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے ،روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔