آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کووادی سلیکون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت میرپور میں جدید صنعتی زون قائم کیا جائیگا:مسعودخان
22 مئی 2017 (16:08)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے آزاد کشمیر کی جامعا ت پر ابھرتے ہوئے اقتصادی منظر نامے خصوصاً آزاد جموں و کشمیر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلک کئے جانے کے تناظر میں نصاب مرتب کرنے پر زوردیا ہے۔
میرپور میں ٹیکنالوجی اورکاروبار کے فروغ کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت میرپور میں جدید صنعتی زون قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس صنعتی زون سے ریاست میں معلومات پر مبنی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کووادی سلیکون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جس سے پاکستان کی ابھرتی آئی ٹی کی منڈی کو مزید تقویت ملے گی۔