وزیر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے تمام لوگوں تک صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کو انتہائی ترجیح دیتی ہے

ہر شہری کی صحت کی سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے بھرپور سیاسی عزم موجود ہے:سائر ہ افضل
22 مئی 2017 (15:57)
0

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائر ہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کی صحت کی سہولتوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے بھرپور سیاسی عزم موجود ہے ۔وہ آج ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جینوا میں دولت مشترکہ کے وزرا صحت کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام لوگوں تک صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کو انتہائی ترجیح دیتی ہے اور اس حوالے سے غریب ترین طبقے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں نے حال ہی میں قومی ترقیاتی ایجنڈے کے طورپر پائیدار ترقیاتی اہداف اورہر شہری کی صحت سہولتوں تک رسائی کے ہدف کی توثیق کی ہے ۔
سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں مریض وزیراعظم کے صحت کے پروگرام کے تحت مفت اور معیاری علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوئے ہیں۔