مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں شامل ہونے کیلئے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

بلوچستان حکومت ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام پر عمل پیرا
22 مئی 2017 (15:19)
0

بلوچستان کی حکومت ہنر مندی کے فروغ کے ایک پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کامقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں شامل ہونے کیلئے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

محنت اور افرادی قوت کے صوبائی محکمے کے عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ اس سلسلے میں مستونگ میںبارہ کروڑ روپے کی لاگت سے فنی تربیت کا مرکز قائم کیا جارہا ہے۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ صوبے میںبچوں سے مشقت کے خاتمے کیلئے چار کروڑ روپے کی لاگت سے ایک اور پروگرام پربھی کام جاری ہے۔