اصلاح پسندوں نے ملک میں صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کے دوسری مدت کیلئے ایران کا صدر منتخب ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کامیاب حاصل کی ہے۔

ایران:ا صلاح پسند امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات میں اسلامی سٹی کونسل تہران کی تمام نشستیں جیت لیں
22 مئی 2017 (15:15)
0

ایران میں ا صلاح پسند امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات میں دارالحکومت تہران کی اسلامی سٹی کونسل کی تمام اکیس نشستیں جیت لی ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے آج بتایا کہ سابق مرحوم صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے صاحبزادے محسن ہاشمی رفسنجانی نے بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔

اصلاح پسندوں نے ملک میں صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کے دوسری مدت کیلئے ایران کا صدر منتخب ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کامیاب حاصل کی ہے۔