فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن اور چین کی تعمیراتی کمپنی کے کارکن گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

گلگت اور راولپنڈی کے درمیان شاہراہ قراقرم ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند
22 مئی 2017 (14:17)
0

گلگت اور راولپنڈی کے درمیان شاہراہ قراقرم ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔یہ شاہراہ آج صبح کوہستان میںداسو کے قریب مٹی کا ایک بڑا تودہ گرنے کے باعث بند ہوگئی تھی۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد کو بتایا کہ فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن اور چین کی تعمیراتی کمپنی کے کارکن گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔