یہ مراکز پانچ کروڑ یورو کی لاگت سے قائم کئے جائیں گے۔

جرمنی پاکستا ن میں محفوظ انتقال خون کے10 مراکز قائم کرے گا
22 مئی 2017 (14:13)
0

جرمنی وفاقی حکومت کے تعاون سے ملک بھر میں محفوظ انتقال خون کے دس مرکز قائم کرے گا ۔سرکاری ذریعوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کو بتایا کہ یہ مراکز پانچ کروڑ یورو کی لاگت سے قائم کئے جائیں گے۔

ذریعوں نے بتایا کہ دو مراکز پشاور اور ایبٹ آباد میں قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ تیسرا مرکز ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کیا جائے گا ۔ محفوظ انتقال خون یقینی بنانے کے لئے ان مراکز میں جدید اور کمپیوٹر ائزڈ آلات فراہم کئے گئے ہیں۔