مقبوضہ کشمیر:حریت فورم کی قابض حکام کی طرف سے عیدگاہ کی طرف مارچ روکنے کی سخت مذمت
22 مئی 2017 (13:53)
0

مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم فورم نے قابض حکام کی طرف سے عیدگاہ کی طرف مارچ روکنے کی سخت مذمت کی ہے مشترکہ مزاحمتی قیادت نے مارچ کی اپیل کی ہے۔سری نگر میں ایک بیان میں فورم نے شہدا سے وابستگی اور تحریک آزادی کی حمایت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ادھر امداد دینے والی غیر ملکی تنظیموں کی بڑی تعداد نے کشمیر کے مسئلے کو بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کیلئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کے تنازعے کے بارے میں کشیدگی سے بھارت کی معیشت غیر مستحکم ہوسکتی ہے۔