رہنمائوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو نیکی اوربدی کے درمیان جنگ قراردیا ہے ۔

عرب، اسلامی ملکوں اورامریکہ کاسربراہ اجلاس ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کاعزم
22 مئی 2017 (13:34)
0

ریاض میں عرب، اسلامی ملکوں اورامریکہ کے سربراہ اجلاس میں رہنمائوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کاعزم ظاہر کیاہے۔انہوں نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو نیکی اوربدی کے درمیان جنگ قراردیا۔
ملائیشیا،اردن، مصر، انڈونیشیا اور کویت کے رہنمائوں نے بھی دہشت گردی اور انتہاپسندی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیا۔ اجلاس کے اختتام پر اُن رہنمائوں نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انتہاپسندانہ نظریات سے نمٹنے کیلئے عالمی مرکز کاافتتاح کیاگیا۔