وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ بہت سے ملک سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے فطری ماحول سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے: مریم اورنگزیب
22 مئی 2017 (12:17)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کے باعث سیاحت کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں    میں اضافہ ہوا ہے ۔پیر کے روزاسلام آباد میں حیاتیاتی تنوع اور پائیدار سیاحت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاحت اور ماحول کے درمیان گہرا تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ملک سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے فطری ماحول سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا پاکستان قدرتی مناظر سے مالا مال ہے جس سے مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے عوام میں حیاتیاتی تنوع کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا سیاحت کے شعبے کے متعلقہ فریق ملک کے صحیح منظر کشی کیلئے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے تعاون کرسکتے ہیں۔