File Photo

استنبول میں بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے یوم تاسیس کے موقع پر سربراہ اجلاس
22 مئی 2017 (09:42)
0

بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم کے پچیسویں یوم تاسیس کے موقع پر سربراہ اجلاس آج استنبول میں ہورہاہے۔ سربراہ اجلاس سے پہلے استنبول میں تنظیم کے وزرائے خارجہ کااجلاس ہوا۔

اس موقع پر رکن ملکوں نے بدلتی ہوئی دنیاکی ضروریات کو بہترطریقے سے پورا کرنے کیلئے اصلاحات پرزوردیا۔
بحیرہ اسود کے اقتصادی تعاون کی تنظیم البانیا،آرمینیا،آذربائیجان،بلغاریہ، جارجیا، یونان، Moldova، رومانیہ، روس، ترکی، یوکرین اور سربیا نے 1992 میں قائم کی تھی جس کامقصدخطے میں امن، استحکام اورخوشحالی کیلئے تعاون کرناتھا۔